جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے یا نہیں؟ محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا

27 جنوری, 2026 12:32

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اپنی رائے دے دی ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کھیل میں شراکت ہمیشہ ترجیح ہونی چاہیے اور کرکٹ کھیلنے سے ملک کا وقار قائم رہتا ہے۔ ان کے مطابق اگر سیاسی یا سفارتی مسائل کی وجہ سے ٹیم ورلڈ کپ سے باہر رہی تو یہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کے بھارت جانے سے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا ہے۔ پاکستان نے بنگلادیش کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔