کپتانی کسے سونپی جائیگی؟ حیدرآباد ٹیم کے مالک کا بڑا اعلان

Who will be given the captaincy? Hyderabad team owner makes a major announcement
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے مالک فواد سرور نے ٹیم کی قیادت سے متعلق اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کا انتخاب صرف شہرت یا سینیارٹی کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے مالک فواد سرور کے مطابق ٹیم کی قیادت ایک ذمہ دارانہ کردار ہے، جس کے لیے درست صلاحیت اور لیڈرشپ سب سے زیادہ اہم ہے۔
فواد سرور نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے کپتان کے انتخاب کے لیے واضح پالیسی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کھلاڑی پاکستانی ہو یا غیر ملکی، اسے صرف نام یا تجربے کی بنیاد پر کپتانی نہیں دی جائے گی۔ فیصلہ مکمل مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور وہی کھلاڑی منتخب ہوگا جو ٹیم کو بہتر انداز میں لیڈ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ اچھا کپتان وہ ہوتا ہے جو میدان میں درست فیصلے کرے اور ٹیم کو متحد رکھے۔ اسی معیار پر ہر کھلاڑی کو پرکھا جائے گا۔ فواد سرور نے سابق قومی کپتان بابر اعظم کی تعریف بھی کی اور انہیں اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو وہ بابر اعظم کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیں گے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد فرنچائز نے اپنی کوچنگ ٹیم بھی مکمل کر لی ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گرانٹ بریڈبرن اور کریگ وائٹ کو اسسٹنٹ کوچز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












