جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

ٹی 20 ورلڈکپ 2026؛ بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا

02 فروری, 2026 11:20

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ آئی سی سی کے لیے ایک سنجیدہ معاملہ بن گیا ہے۔ آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ میں اس پر بحث متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو باقی ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔

بھارتی میڈیا کے دعوے

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے آئی سی سی سے پابندیوں اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ اثرات میں شامل ہیں:

  • اگلے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پابندی

  • پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر اثر

  • پاکستان کرکٹ بورڈ پر مالی جرمانے

  • براڈ کاسٹرز کے نقصان کا ازالہ

پاکستان کا موقف

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینے کی اجازت دی۔ تاہم بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی سیاسی اور سفارتی ترجیحات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دیگر میچز کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کی تفصیلات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 6 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکہ شامل ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔