جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی احسان مانی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

03 فروری, 2026 13:33

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

احسان مانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شیڈول میچ سے دستبردار ہوتی ہے تو آئی سی سی کے پاس پاکستان کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت نے بھی اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، اور اس وقت کسی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ احسان مانی نے اس اقدام کو "دہرا معیار” قرار دیا۔

سابق آئی سی سی صدر نے عالمی کرکٹ ادارے پر تنقید بھی کی اور کہا کہ آئی سی سی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا، جس سے کھیل میں سیاست شامل ہونے کا دروازہ کھلا۔

احسان مانی کے مطابق آئی سی سی کو بر وقت اور واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ٹیم کو سیاسی بنیادوں پر دباؤ یا بائیکاٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھنا عالمی کرکٹ کے مفاد میں ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔