جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

معروف فاسٹ بولر انتقال کرگئے

03 فروری, 2026 13:46

سسیکس اور انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو ٹونی پگوٹ 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ٹونی پگوٹ نے 1978 میں نوعمری میں سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں انہوں نے ہوو میں سرے کے خلاف اپنی پہلی فرسٹ کلاس وکٹ ہیٹ ٹرک میں تبدیل کر دی، حالانکہ اس سے پہلے دو میچز میں وہ وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔

ان کا واحد ٹیسٹ میچ غیر معمولی حالات میں کھیلا گیا۔ 1983-84 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیم شدید انجری مسائل کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے پگوٹ کو انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اس میچ کے دوران انہیں اپنی شادی بھی ملتوی کرنی پڑی۔

1994 میں پگوٹ نے سسیکس چھوڑ کر سرے کا حصہ بنے، لیکن کمر کی مسلسل تکالیف کے باعث دو سال بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دوبارہ سسیکس واپس آئے اور سیکنڈ ٹیم کے کوچ کے فرائض سنبھالے۔

ایک سال بعد کلب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد انہیں چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا۔ ان کے دور میں سسیکس نے فلڈ لائٹس لگانے والا پہلا کاؤنٹی کلب بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 2003 میں کلب نے اپنی تاریخ کی پہلی کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتی۔

سسیکس کے 2003 کے چیمپئن کپتان کرس ایڈمز نے کہا کہ ٹونی پگوٹ سسیکس کی تاریخ کی سب سے مثبت اور تبدیلی لانے والی شخصیات میں شامل تھے۔ انہوں نے نہ صرف کلب بلکہ کھلاڑیوں کی ذاتی زندگیوں پر بھی گہرا اثر ڈالا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔