جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

بڑا اضافہ!!! سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

05 فروری, 2026 15:12

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بدھ، 4 فروری 2026 کو سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت نے ایک بار پھر نئی بلند سطح کو چھو لیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔


اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 689 روپے بڑھ گئی ہے۔ نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے مقرر کی گئی ہے۔

22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام 22 قیراط سونا اب 4 لاکھ 15 ہزار 880 روپے میں دستیاب ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 ہزار 632 روپے زیادہ ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کا فی تولہ ریٹ 109 روپے بڑھنے کے بعد 9 ہزار 255 روپے ہو گیا ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 934 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 148 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 64 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 1.09 ڈالر اضافے کے بعد 87.80 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی کی قدر میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتا رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ سرمایہ کار ایک بار پھر سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھتے ہوئے اس کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔