جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

سوئی گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کیلئے اوگرا سے رجوع کرلیا

16 اپریل, 2026 10:32

سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے لیے اوگرا سے رجوع کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کمپنیوں نے اوگرا سے اوسط گیس قیمت 5 ہزار 306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ کمپنیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ اور موجودہ مالی سالوں میں انہیں بڑے پیمانے پر مالی خسارے کا سامنا ہے، جو مجموعی طور پر 1650 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنی ریونیو ضروریات میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1279 ارب روپے کی رقم مانگی ہے۔ اس میں آئندہ مالی سال کا شارٹ فال اور سابقہ خسارہ بھی شامل ہے۔

 کمپنی نے ایل این جی سروس کی لاگت کے لیے بھی 42 ارب روپے کی اضافی رقم کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی گیس کی اوسط قیمت میں 5306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا میں درخواست جمع کروائی ہے۔ کمپنی کے مطابق آئندہ مالی سال میں 8 ارب 73 کروڑ روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ گزشتہ سالوں کا خسارہ 585 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سوئی ناردرن نے ایل این جی سروس کی لاگت کے لیے بھی 67 ارب 67 کروڑ روپے مانگے ہیں اور فی ایم ایم بی ٹی یو 376 روپے 33 پیسے کی اضافی وصولی کی درخواست دی ہے۔

اوگرا نے ان درخواستوں پر سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن کی درخواست پر 21 اپریل اور سوئی سدرن کی درخواست پر 22 اپریل کو غور کیا جائے گا۔ اس کے بعد گیس کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔