جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

تیل کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر آ جائیں گی جہاں پہلے تھیں، ڈونلڈ ٹرمپ

16 اپریل, 2026 08:27

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر آ جائیں گی جہاں پہلے تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود تیل کی قیمتیں دوبارہ پہلے والی سطح پر آ سکتی ہیں، جس سے عالمی منڈی میں استحکام پیدا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ صورتحال زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گی اور جلد کسی نہ کسی شکل میں بہتری آ سکتی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو توانائی کی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ممکنہ ملاقات پر تیل کی قیمتوں کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ دونوں ممالک کے تعلقات اور بات چیت اپنی جگہ اہم ہیں اور ان پر عالمی تیل مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں چین کی آٹو انڈسٹری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ چین یورپ کی گاڑیوں کی مارکیٹ کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ امریکا میں اس وقت چینی گاڑیاں موجود نہیں ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔