اتوار، 8-فروری،2026
اتوار 1447/08/20هـ (08-02-2026م)

بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ؛ آئی سی سی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا

08 فروری, 2026 14:14

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد پاکستان پہنچنے والا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ وفد چند گھنٹوں میں لاہور پہنچے گا اور اس کی قیادت آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کریں گے۔ وفد کی آمد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

 اس اجلاس میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ چکے ہیں اور وہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد اور بی سی بی کے سربراہ اجلاس کے بعد آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔ آئی سی سی کا وفد ساڑھے چار بجے کولمبو سے لاہور پہنچے گا۔ اجلاس میں تمام فریقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان کی حکومت اس معاملے میں بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہتی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، لیکن آئی سی سی کے بنگلا دیش سے متعلق جانبدارانہ فیصلے نے اس مسئلے کو اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔