ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

امریکا نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کی خفیہ مدد کی: امریکی میڈیا

14 فروری, 2026 11:28

امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کی خفیہ طور پر مدد کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ایران میں مظاہروں پر کریک ڈاؤن کے بعد ہزاروں اسٹارلنک ٹرمینلز خفیہ طور پر ملک میں اسمگل کیے گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں بغاوت پر اکسانے کے الزامات کی تردید کی، تاہم دستیاب شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مخالف گروہوں کو عملی سہولت فراہم کی گئی۔ ان سہولتوں کا مقصد ایران میں انٹرنیٹ رابطے برقرار رکھنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ تقریباً 6 ہزار اسٹارلنک ٹرمینلز ایران میں اسمگل کیے تاکہ مظاہرین اور حکومت مخالف عناصر ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تقریباً 7 ہزار اسٹارلنک ٹرمینلز خریدے تھے۔ ان ٹرمینلز کے لیے فنڈز وی پی این کے ذریعے منتقل کیے گئے، جس پر محکمہ خارجہ کے اندر بھی اختلافات سامنے آئے۔ بعض حکام کا خیال تھا کہ اسٹارلنک کے بجائے وی پی این سروسز زیادہ مؤثر ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کے ٹرمینلز کا ایران میں استعمال غیرقانونی ہے۔ ایرانی قوانین کے مطابق ان ٹرمینلز کے استعمال پر کئی سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔