برطانیہ جانے والے افراد کے لئے اہم خبر آ گئی

برطانیہ جانے والے افراد کے لئے اہم خبر آ گئی
رواں ماہ 25 فروری کے بعد برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے دہری شہریت رکھنے والے افراد کے لیے برطانوی پاسپورٹ لازمی ہو جائے گا۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وہ افراد جن کے پاس دہری شہریت ہے، برطانوی پاسپورٹ کے بغیر ملک میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
ہوم آفس کے اعلان کے مطابق، صرف وہ لوگ برطانیہ میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہوگا، ورنہ انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نئے بارڈر کنٹرول قوانین کے تحت مسافروں کو سفر کی پیشگی اجازت درکار ہوگی، سوائے برطانوی یا آئرش شہریوں کے یا ان افراد کے جو استثنیٰ رکھتے ہوں۔
مختصر قیام کے لیے آنے والے وزیٹرز کے لیے الیکٹرونک ٹریول اتھارائزیشن ضروری ہوگی، جس کی فیس 16 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق، دہری شہریت رکھنے والوں کو پہلی مرتبہ برطانیہ میں داخلے کے لیے اپنا برطانوی پاسپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر، انہیں اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف انٹائٹلمنٹ حاصل کرنا ہوگا، جس کی فیس 589 پاؤنڈ ہے۔ بہت سے مسافر اس فیس کو غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔
ہوم آفس کے ترجمان کے مطابق، 25 فروری 2026 سے دہری شہریت رکھنے والے تمام برطانوی شہریوں کو تاخیر سے بچنے کے لیے یا تو درست برطانوی پاسپورٹ یا سرٹیفکیٹ آف انٹائٹلمنٹ پیش کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدام سفری نظام کو ڈیجیٹل بنانے، سفری سہولیات کو یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کے حامل افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










