اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

غزہ میں پھر خونریزی، اسرائیلی حملوں میں 9 فلسطینی شہید

15 فروری, 2026 11:16

غزہ میں اسرائیلی افواج کی تازہ خونریزی میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ صیہونی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بھی متعدد حملے کیے گئے۔

غزہ میں جنوبی شہر خان یونس کے ناصر اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں کم پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ یہ حملہ نام نہاد ییلو لائن سے آگے کیا گیا، جہاں اسرائیلی فوجی تعینات ہیں۔

شمالی غزہ کے علاقے الفالوجہ میں بے گھر افراد کے ایک خیمے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ کے ایک مقام پر اس عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں اس کے مطابق چند مسلح افراد داخل ہوئے تھے۔

فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کارروائی میں دو مسلح افراد مارے گئے۔ اسی طرح ایک اور شخص کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس نے ییلو لائن عبور کی، جو اسرائیلی افواج کے لیے فوری خطرہ بن گیا تھا۔ تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں کا ہدف وہ گودام تھے جو ان کے بقول حزب اللہ کے زیر استعمال تھے، جہاں اسلحہ اور لانچر ذخیرہ کیے گئے تھے۔

غزہ اور لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔  روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل غزہ میں خوراک، ادویات، طبی سامان، پناہ گاہوں کے مواد اور تیار شدہ گھروں کی فراہمی پر بھی سخت پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔