پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر
کولمبو: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ بادل رہیں گے، لیکن ممکنہ طوفانی بارش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ اس وقت شہر میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں آج دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
کولمبو کے میدان میں اعصاب کی جنگ متوقع ہے اور شائقین کو گھمسان کا رَن دیکھنے کو ملے گا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا خطرہ سمجھے جا رہے ہیں۔
قومی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرکے قوم کو جیت کا تحفہ دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بڑے لیول کا میچ ہونے جا رہا ہے اور کھلاڑی اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












