پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

اسرائیل کی لبنان اور شام کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی، چار افراد شہید

16 فروری, 2026 09:23

لبنان اور شام کی سرحد کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد شہید ہو گئے۔ لبنان کی وزارتِ صحت عامہ نے اپنے جاری بیان میں حملے کی تصدیق کی۔

بیان کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جو لبنان کے سرحدی علاقے میں موجود تھی۔ لبنانی نیشنل نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک شامی شہری، خالد محمد الاحمد، بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لبنان کے علاقے مجدل عنجر میں کی گئی کارروائی میں فلسطینی اسلامی جہاد کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اسرائیل نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

فلسطینی اسلامی جہاد ایک مسلح تنظیم ہے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم ہے اور غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حماس کے ساتھ مل کر لڑ رہی ہے۔ یہ تنظیم لبنانی مسلح گروہ حزب اللہ کی اتحادی بھی سمجھی جاتی ہے، جس نے 2023 میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر شمالی اسرائیل پر حملے شروع کیے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔