وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والے ہوجائیں خبردار!!! بڑا حکم نامہ جاری

Visitors traveling to Saudi Arabia on visit visas have been warned
سعودی عرب میں وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والوں کی اطلاع دینا شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اوور اسٹے کی اطلاع نہ دینا سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا۔
سعودی پبلک سیکیورٹی کے مطابق اگر کسی شہری یا رہائشی کو علم ہو کہ کوئی وزیٹر ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مملکت میں مقیم ہے اور اس کے باوجود اطلاع نہ دی جائے تو اس پر بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
جرمانے کی رقم پچاس ہزار ریال تک ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ چھ ماہ تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔
حکام نے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے افراد کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کریں۔ غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ دینا، رہائش فراہم کرنا یا ملازمت دینا جرم تصور ہوگا۔ ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو اوور اسٹے کرنے والوں کو پناہ دیتے ہیں یا ان کی مدد کرتے ہیں۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مقیم غیر ملکی نے اوور اسٹے کرنے والے وزیٹر کی اطلاع نہیں دی تو اسے ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اقدامات مملکت کے امن، نظم و ضبط اور امیگریشن قوانین کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











