منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

17 فروری, 2026 11:23

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے آج اجلاس منعقد ہوگا۔

 سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت میں بدھ کو پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب کے شہری اور مقیم افراد چاند کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ اجلاس میں ماہ شعبان کے آخر کی معلومات کی بنیاد پر رمضان کے پہلے روزے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

 اسپارکو کے ترجمان کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کے امکانات ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔