جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

20 فروری, 2026 14:19

کویت میں مقیم تارکینِ وطن کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کویتی حکومت ایک نئے “فری لانس رہائشی اقامہ” نظام پر غور کر رہی ہے۔ اس اقدام کے تحت غیر ملکی ماہر افراد بغیر کسی کفیل کے قانونی طور پر کام کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اسکیم کا مقصد غیر ملکیوں کو باعزت اور محفوظ طریقے سے روزگار کے مواقع دینا ہے۔ نئے اقامے کے تحت افراد اپنی مہارت کی بنیاد پر آزادانہ طور پر چھوٹا کاروبار بھی شروع کر سکیں گے۔ اس سے ان لوگوں کو فائدہ ہو گا جو پہلے کفیل پر انحصار کرتے تھے۔

وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف الصباح نے کویت سٹی میں بتایا کہ اس نظام کے لیے سالانہ فیس مقرر کی جائے گی۔ یہ فیس تقریباً 800 سے 1,000 کویتی دینار تک ہو سکتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ویزوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ والدین کو 18 سال سے کم عمر بچوں کی کفالت کے حوالے سے بھی سہولت دی جائے گی۔

حکام کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ گزشتہ سال ہزاروں افراد کو ملک بدر کیا گیا تھا۔ کئی کمپنیوں کو بھی بند کیا گیا۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیا نظام آئندہ چند ماہ میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قانونی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔