سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا اقدام، تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف نافذ

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا قدم، تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف نافذ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی 150 دن کے لیے لاگو رہے گی۔ اس دوران امریکا میں درآمد ہونے والی زیادہ تر اشیا پر اضافی ٹیکس لیا جائے گا۔ تاہم کچھ اشیا کو اس عارضی ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
مستثنیٰ اشیا میں معدنیات، کھاد، دھاتیں اور توانائی کے آلات شامل ہیں۔ زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال بھی اس ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق امریکا-میکسیکو-کینیڈا معاہدہ پر نہیں ہوگا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ نے حال ہی میں صدر ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے گئے وہ قومی ایمرجنسی کے حالات کے لیے بنایا گیا تھا، اور اس قانون کے تحت اضافی تجارتی محصولات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ عدالت کے چند ارکان کے فیصلے پر مایوس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے شاید کچھ ممالک خوش ہوں، لیکن یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے ٹیرف سے امریکا کو مزید مالی فائدہ ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









