بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایک انتہائی کامیاب اور موثر آپریشن کیا ہے۔
یہ کارروائی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق شدہ اطلاعات پر کی گئی تھی، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پوری تشکیل کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
فائرنگ کے اس تبادلے میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جو بھارتی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں مصروف تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں دہشت گرد سلیم بلوچ کی ہلاکت، لاپتہ افراد کے نام نہاد بیانیے کا جھوٹ بے نقاب
ہلاکتوں کے بعد اب علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاؤنٹر ٹیررازم مہم قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں پلنے والی ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں ریاست کی رٹ ہر صورت بحال رکھی جائے گی۔ عوام نے سیکیورٹی فورسز کی اس بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کو بھرپور سراہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











