ایرانی سپریم لیڈر سید خامنہ ای کی شہادت پر بغداد میں شدید احتجاج

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد بغداد میں احتجاج پھوٹ پڑا۔ مظاہرین نے گرین زون کی طرف مارچ کیا اور امریکی سفارت خانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔
بغداد میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے گرین زون کی طرف مارچ کیا جو عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارت خانوں کا مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر بڑا حملہ، ستائیس امریکی فوجی اڈے اور اہم اسرائیلی تنصیبات نشانہ
عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین امریکی سفارت خانے کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے مختلف چوراہوں پر گاڑیوں کو روکنے کی بھی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے نفری تعینات کی۔
مظاہرین نے نعرے بازی کی اور جھنڈے لہرا کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔ شہر میں کشیدگی برقرار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










