بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

مشرقی وسطیٰ میں ہولناک انسانی بحران جنم لے رہا ہے : اقوام متحدہ

04 مارچ, 2026 10:39

اقوامِ متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے پورے مشرقی وسطیٰ میں ایک ہولناک انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے ایران اور امریکہ کی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے نمائندے ٹام فلیچر نے نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں گھروں، اسپتالوں اور اسکولوں کو مسلسل بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ جاری لڑائی کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی امداد پہنچانے اور ردِ عمل ظاہر کرنے کی صلاحیت انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے، کیونکہ متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم لیڈر کی شہادت مذہبی جرم ہے، جس کے سنگین اثرات ہوں گے : ایرانی وزیر خارجہ

اقوامِ متحدہ نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت اسی طرح متاثر رہی، تو خطے میں خوراک کا ایک بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس جنگ کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا، جو غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابلِ برداشت ہوگا۔

عالمی ادارے نے تمام فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔