بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

مقبوضہ فلسطین میں ایران کی حمایت کے الزام میں 4 افراد گرفتار

04 مارچ, 2026 14:57

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے چار فلسطینیوں کو جاری جنگ کے دوران ایران کی حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے ایک باضابطہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل سے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن پر جاری جنگ کے دوران ایران کی حمایت اور ہمدردی کا الزام ہے۔

گرفتار شدگان میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان افراد پر دشمن کی حمایت، تشدد پر اکسانے، ہمدردی کے الفاظ ادا کرنے اور ایک معاندانہ تنظیم کے ساتھ وابستگی ظاہر کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا لبنان کی رہائشی عمارت پر حملہ، معتدد افراد ملبے تلے دب گئے، چھ سے زائد مزید شہید

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک فلسطینی اتھارٹی کا قانونی مشیر ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں ایران کے آنجہانی رہنما سید علی خامنہ ای کی تعریف کی گئی تھی۔

اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ایسی سرگرمی کو روکا جا سکے جو اسرائیل کے خلاف مزاحمت یا ایران کی تائید میں ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔