بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ ملنے کا امکان

04 مارچ, 2026 15:23

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ریڈ بال کرکٹ کے لیے بڑی ذمہ داری سونپنے پر غور کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ عہدہ اس وقت خالی ہوا جب سابق کوچ اظہر محمود کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا، جس کے بعد بورڈ اب ایک تجربہ کار اور کھیل کی گہری سمجھ بوجھ رکھنے والی شخصیت کی تلاش میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا سلسلہ جاری، غیر ملکی باشندے بھی شامل

سرفراز احمد، جنہوں نے پاکستان کو اپنی کپتانی میں چیمپئنز ٹرافی جتوائی، ان کا نام اس دوڑ میں سب سے نمایاں ہے۔ سرفراز احمد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ اور رہنمائی کے شعبے میں پہلے ہی قدم رکھ چکے ہیں۔

وہ انڈر انیس ورلڈ کپ کے دوران قومی جونیئر ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور یعنی اتالیق اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے نبھا چکے ہیں، جہاں ان کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا۔

کرکٹ بورڈ کے حکام کا ماننا ہے کہ سرفراز احمد کی جارحانہ حکمت عملی اور ٹیسٹ کرکٹ پر ان کی گرفت ٹیم کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔