بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

ایران کا نیا سپریم لیڈر ہمارا اگلا ہدف ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع

04 مارچ, 2026 15:12

اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج ایران کے نئے سپریم لیڈر یا سید علی خامنہ ای کے کسی بھی جانشین کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرے گی۔

اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل، ایرانی حکومت کی جانب سے سید علی خامنہ ای کا جانشین مقرر کیے جانے والے کسی بھی لیڈر کو ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں ایران کی حمایت کے الزام میں 4 افراد گرفتار

کاٹز کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی رہنما جو اسرائیل کی تباہی کے منصوبے کو آگے بڑھانے، امریکہ اور آزاد دنیا کو دھمکانے یا خطے کے ممالک کے لیے خطرہ بننے کا ارادہ رکھتا ہو، وہ اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا نام کچھ بھی ہو یا وہ کہیں بھی چھپا ہو، اسے ختم کرنا ہمارا واضح ہدف ہوگا۔ اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیل ایسی صورتحال پیدا کر دے گا کہ ایرانی عوام خود اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔ اسرائیل کاٹز کے مطابق ان کی حکمتِ عملی کا مقصد ایران کے انقلابی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔