بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت

04 مارچ, 2026 15:29

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایرانی قیادت کی شہادت پر برادر ملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں واقع ایرانی قونصل خانے پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت پر سندھ حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں سندھ کی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر بیراج کی بحالی منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ نے قونصل خانے میں فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور ایرانی قیادت کے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں، اور ایرانی قیادت کا نقصان پورے خطے کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے تعزیت کے لیے آمد پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔