ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی فضائی کارروائی، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

07 مارچ, 2026 14:52

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان، فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ ہو گئیں، کارروائی میں بزدل دشمن اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افغان طالبان ہلاک، باقی پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پاک فوج کے طاقتور جواب میں افغان طالبان کو بھاری نقصان کا سامنا ہوا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔