منگل، 10-مارچ،2026
منگل 1447/09/21هـ (10-03-2026م)

تیل کی ترسیل روکی گئی تو ایران کو بیس گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا، امریکی صدر

10 مارچ, 2026 10:15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس کے خلاف پہلے سے کئی گنا زیادہ طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کے بہاؤ کو روکنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا تو امریکا اس پر اب تک کیے گئے حملوں سے بیس گنا زیادہ طاقت کے ساتھ حملہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، جنہیں تباہ کرنا آسان ہے اور جن کے تباہ ہونے کے بعد ایران کے لیے دوبارہ خود کو سنبھالنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کا قطرہ بھی نہیں جانے دیں گے، سب کیلئے سکیورٹی ہوگی یا کسی کیلئے نہیں، ایرانی کمانڈر

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو ایران کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسا مرحلہ نہیں آئے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک کو تیل کی فراہمی ہوتی ہے اور اس راستے کی حفاظت عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی یہ پالیسی دراصل عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہے تاکہ ان ممالک کو فائدہ پہنچ سکے جو اس راستے کے ذریعے بڑی مقدار میں توانائی حاصل کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔