پیوٹن کا ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا مشورہ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف جاری جنگ سمیت کئی اہم عالمی معاملات پر بات چیت کی۔
کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق اس گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی اجازت سے روسی تیل کی خریداری، بھارت کی معاشی و خارجہ خود مختاری پر سوالیہ نشان
دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے تنازعے اور وینزویلا کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ عالمی تیل کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔
اس سے قبل روسی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی توانائی بحران پیدا ہو رہا ہے اور اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے حل میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین جنگ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور یہ ایک مثبت گفتگو تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












