منگل، 10-مارچ،2026
منگل 1447/09/21هـ (10-03-2026م)

ایران نے عرب ممالک پر دو ہزار ڈرون اور پانچ سو میزائل داغے، امریکی اخبار

10 مارچ, 2026 12:35

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے عرب ممالک میں اپنے اہداف پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں، جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے عرب ممالک میں مختلف اہداف پر تقریباً دو ہزار ڈرون اور پانچ سو میزائل داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہوں گے، سعودی عرب نے ایران کو خبردار کردیا

رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل ذخائر کم ہونے کے تاثر کے برعکس حملوں کی شدت میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی اور ایران مسلسل اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ اس دوران اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث دونوں جانب ہونے والی کارروائیوں کی مکمل تصویر واضح نہیں ہو سکی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔