تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معاشی تباہی لا سکتا ہے، اقوام متحدہ ماہر

اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ عالمی سطح پر معاشی بحران اور تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہر بالا کرشنن راجاگوپال نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے متعلق جاری جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ عالمی سطح پر سنگین معاشی بحران پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر توانائی کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو اس کے اثرات دنیا کے متعدد ممالک میں تعلیم، معیشت اور عوامی زندگی پر پڑ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک میں مہنگائی کے باعث تعلیمی ادارے بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں اسکولوں کی بندش تک کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقی وسطیٰ میں ہولناک انسانی بحران جنم لے رہا ہے : اقوام متحدہ
بالا کرشنن راجاگوپال نے اس صورتحال کا موازنہ انیس سو ستر کی دہائی کے تیل بحران سے کیا، جب مشرق وسطیٰ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ترقی پذیر ممالک کو بڑے پیمانے پر قرض لینا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دور میں امریکا میں معاشی سست روی، عالمی کساد بازاری اور بلند شرح سود نے ترقی پذیر ممالک کو شدید قرض بحران میں مبتلا کر دیا تھا۔ موجودہ حالات میں بھی ایسا ہی تباہی کا منظر دوبارہ سامنے آ سکتا ہے اگر جنگ جلد ختم نہ ہوئی۔
اقوام متحدہ کے ماہر نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ تنازع جلد ختم نہ کیا گیا تو دنیا کو ایک نئے عالمی معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












