بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

لبنان میں اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملوں سے مزید چھ افراد شہید

11 مارچ, 2026 11:35

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں چھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ضلع صور کے قصبے ہنویہ پر کیے گئے دو فضائی حملوں میں تین شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک طبی امدادی کارکن بھی شامل تھا۔ اسی ضلع کے علاقے الحوش میں ہونے والے ایک اور حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق زوطر الشرقیہ نامی قصبے پر حملے میں مزید دو افراد جان سے گئے۔ اسی دوران الحوش کے ایک کیفے اور قصبہ شہابیہ کے ایک گھر پر اسرائیلی ڈرون حملوں میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا لبنان کی رہائشی عمارت پر حملہ، معصوم بچوں سمیت 19 افراد شہید

لبنان کے جنوبی قصبے جوئیہ میں ہونے والے ایک حملے میں قصبے کے میئر فوزی فواز اور بلدیاتی کونسل کے رکن عباس بعلبکی بھی ہلاک ہو گئے۔

ضلع صور کی بلدیاتی یونین کے مطابق دونوں رہنما حملوں کے باوجود اپنے قصبے کے لوگوں کی مدد کے لیے وہاں موجود رہے اور اسی دوران حملے میں جان سے گئے۔

بلدیاتی یونین نے دونوں رہنماؤں کے اہل خانہ اور قصبے کے عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مجوعی طور پر چھ افراد شہید ہوئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔