بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایرانی حملوں میں ہلاک یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع

11 مارچ, 2026 12:56

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو ممکنہ طور پر حالیہ حملوں کے دوران ہلاک یا شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بن یامین نیتن یاہو گزشتہ تقریباً چار دنوں سے عوامی سطح پر مکمل طور پر منظر عام سے غائب ہیں جس کے باعث مختلف حلقوں میں قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی چار روزہ عوامی غیر حاضری، ایک طے شدہ ویڈیو پیغام کی اچانک منسوخی اور ایک اعلیٰ سطحی امریکی ایلچی کے دورے کی غیر واضح منسوخی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملوں سے مزید چھ افراد شہید

ایجنسی کے مطابق ان واقعات کے بعد مختلف مبصرین اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا اسرائیلی وزیر اعظم کسی حملے میں زخمی ہوئے ہیں یا ان کے ساتھ کوئی اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سارے معاملے پر اسرائیلی حکام نے اب تک مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور نہ ہی ان خبروں کی باضابطہ طور پر تردید کی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے بھائی کے حوالے سے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے گھر کے باہر کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم ان اطلاعات کے بارے میں بھی سرکاری سطح پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔