ایران کے تابڑ توڑ حملوں سے اسرائیلی دفاعی میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس بیلسٹک میزائل روکنے والے دفاعی میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے واشنگٹن کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کے مسلسل میزائل حملوں کے باعث ان کے فضائی دفاعی نظام پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے، میزائلوں کے ذخائر کو تیزی سے کمی کا سامنا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کئی مختلف دفاعی نظاموں پر مشتمل ہے، جن میں مختصر فاصلے کے راکٹ روکنے کے لیے آئرن ڈوم جبکہ طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کے لیے ایرو نظام استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ دفاعی میزائل نہایت مہنگے اور محدود تعداد میں تیار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی 51ویں لہر، امریکہ کے الخرج فوجی اڈے پر میزائل حملے
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان یہ ایک ایسی جنگ بن رہی ہے، جس میں ایک طرف میزائلوں کی بڑی تعداد ہے جبکہ دوسری جانب دفاعی میزائل محدود ہیں۔ ایران کے میزائل نسبتاً کم قیمت میں تیار ہو جاتے ہیں جبکہ انہیں روکنے کے لیے استعمال ہونے والے میزائل کئی گنا زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔
اسی عدم توازن کی وجہ سے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ایران دانستہ طور پر ایک ایسی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے، جس کا مقصد دشمن کے دفاعی ذخائر کو تیزی سے ختم کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












