اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

پنجاب میں پتنگ فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

15 مارچ, 2026 15:14

آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک کھیل ہر سال قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتا ہے، اس لیے اس کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں عملی امتحانات کے نمبروں کا نیا نظام متعارف، سفارش اور رشوت کا راستہ بند

انہوں نے ہدایت دی کہ ڈرون کیمروں، سیف سٹی کیمروں اور دیگر جدید وسائل کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی نگرانی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے تمام علاقائی پولیس افسران کو حکم دیا کہ وہ انسداد پتنگ بازی قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں اور شہریوں سے کہا کہ کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں پتنگ بازی قانون کی خلاف ورزی پر چھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے چار لاکھ سترہ ہزار سے زائد پتنگیں اور دس ہزار سے زیادہ ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔