بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار، امریکی کمیشن کا آر ایس ایس اور را پر پابندی کا مطالبہ

امریکی کمیشن نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں ہونے والے مظالم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار آر ایس ایس اور را کے خلاف سخت پابندیوں کی سفارش کر دی ہے۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی خوفناک صورتحال کو عالمی سفارتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے بھارت کو انتہائی تشویش کا حامل ملک قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں پہلی بار یہ غیر معمولی سفارش کی گئی ہے کہ بھارت کی سرکردہ انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور خفیہ ایجنسی را کے اثاثے منجمد کیے جائیں اور ان کے اہلکاروں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
کمیشن کے مطابق بھارت میں اقلیتیں، بالخصوص مسلمان اور عیسائی، ریاستی سرپرستی میں ہونے والے تشدد اور امتیازی قوانین کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کی ایک اور سفارتی ناکامی، روس نے بھارت کیلئے سستے تیل کی سہولت ختم کر دی
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ہندو انتہا پسند ہجوم اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ ریاستی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں۔
آر ایس ایس اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز ماحول کو فروغ دے رہی ہے، جبکہ سخت قوانین کے ذریعے مذہبی تبدیلی کو جرم قرار دے کر اقلیتوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فریڈم ہاؤس جیسی عالمی تنظیمیں بھی بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تشدد اور انتہا پسندی پر گہری تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کے مطابق مودی کے دور حکومت میں بھارت مذہبی عدم رواداری اور اقلیتوں کے خلاف منظم تشدد کے لحاظ سے دنیا کے سر فہرست ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











