علی لاریجانی اپنے بیٹے، نائب اور محافظ سمیت شہید

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی قیادت پر حملے نے خطے میں کشیدگی کو نئی شدت دے دی ہے، جس میں ایک اہم شخصیت علی لاریجانی اپنے بیٹے، نائب اور محافظ سمیت شہید ہوگئے۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے اہم رہنما اور سلامتی امور کے سربراہ علی لاریجانی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق اس حملے میں ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی، نائب علی رضا بیات اور متعدد محافظ بھی جاں بحق ہوئے۔
سیکریٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ علی لاریجانی نے اپنی پوری زندگی ایران، قوم اور اسلامی انقلاب کی خدمت میں گزاری اور آخر کار حق کے راستے میں شہادت کا بلند مقام حاصل کیا۔ ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی پاک روح صالحین کے ساتھ جا ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم ممالک کے رویئے پر اظہارِ افسوس، اسلامی ممالک کس کے ساتھ ہیں، علی لاریجانی کا سوال
ایرانی حکام کے مطابق وہ اپنی آخری سانس تک ملک کی مضبوطی، اتحاد اور دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا پیغام دیتے رہے۔ ان کی شہادت ماہِ رمضان کے بابرکت وقت میں سحر کے دوران ہوئی، جسے روحانی اعتبار سے بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کریں گی اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ اختتام پر یہ بھی کہا گیا کہ مجرموں کو سزا دینا لازم تھا اور اہل ایمان کی مدد کی جائے گی۔
شہادت کے بعد علی لاریجانی کا ایک ہاتھ سے لکھا گیا پیغام بھی منظر عام پر آیا، جس میں انہوں نے ایرانی بحری جہاز دینا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ان شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی اور یہ قربانی ایرانی افواج کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










