بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

امریکا کی طاقتور افواج نے ایران کی فوجی صلاحیت تباہ کر دی، امریکی صدر کا دعویٰ

18 مارچ, 2026 11:32

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر کی ایٹمی قوت بننے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور افواج موجود ہیں اور انہوں نے اپنے گزشتہ دور صدارت میں فوج کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ عناصر ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں ناکام بنایا گیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اس کی فوجی قیادت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ میں اپنے مقررہ اہداف سے آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل تقریباً ختم ہو گئے، اتحادی ممالک نے امریکا کا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ

دوسری جانب بحرین کے بادشاہ اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جس میں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا نے بحرین اور دیگر خلیجی ممالک کی سلامتی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

رابطے کے دوران ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔