بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

18 مارچ, 2026 12:35

پاکستان نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم سفارتی پیش رفت کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور خلیجی ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری پلانٹ پر حملہ، عالمی ادارے کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں بھی مختلف تنازعات کے حل کیلئے کامیاب ثالثی کا کردار ادا کر چکا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے طالبان کی جانب سے اسپتال پر حملے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ صرف دہشت گردی کے مراکز کو ہدف بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن اطلاعات پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں اور حقیقت اس کے برعکس ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔