بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

اعتماد میں لیئے بغیر گورنر سندھ کو ہٹایا گیا، امین الحق

18 مارچ, 2026 12:35

متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنماء امین الحق نے گورنر کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو اعتماد میں لیئے بغیر گورنر سندھ کو تبدیل کیا گیا، جو کہ اتحادی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ گورنر سندھ متحدہ کا ہوگا اور آئندہ بھی کوشش کی جائے گی کہ یہ عہدہ ان کی جماعت کے پاس رہے۔

امین الحق نے واضح کیا کہ گورنر کی تقرری اور برطرفی وزیر اعظم کا اختیار ہے، تاہم اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا بھی ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت آج اپنا یومِ تاسیس بھی منا رہی ہے اور اس موقع پر پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا، ایم کیو ایم پاکستان

انہوں نے سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، نااہلی اور عوامی مسائل سے بے حسی پیپلزپارٹی کی پہچان بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ بھٹو جیسے اہم منصوبے بھی تاحال مکمل نہیں ہو سکے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے سیاسی بیانات پر توجہ دے رہے ہیں اور اپنے چیئرمین کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے عوامی مسائل حل نہیں ہو رہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔