شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

سندھ کے ضلع شکارپور میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، جب سلطان کوٹ کے قریب ہمایوں ریلوے اسٹیشن پر ٹریک پر دھماکہ ہوا۔
ریلوے پولیس کے مطابق یہ دھماکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا، تاہم ٹرین دھماکے سے چند منٹ پہلے بحفاظت گزر گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: رینجرز کی کارروائی، 900 وارداتوں میں ملوث گروہ کے سات کارندے گرفتار
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ٹریک کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی عید اسپیشل ٹرین کو روک دیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے فوری رابطہ کیا اور تفصیلات طلب کیں۔ ایس ایس پی کے مطابق دھماکے سے ٹریک کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں اور مرمت کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









