بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

پی آئی اے نے فجیرہ کیلئے اپنی پروازیں معطل کردیں

18 مارچ, 2026 14:28

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے خلیجی ممالک میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر فجیرہ کیلئے اپنی پروازیں اگلے اڑتالیس گھنٹوں کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر العین کیلئے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور فی الحال صرف اسی شہر کیلئے آپریشن برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

دوسری جانب فجیرہ سے لاہور آنے والی ایک پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

پی آئی اے کے انجینئرز طیارے کی خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں اور پرواز کو جلد اپنی منزل لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔

ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے اور صورتحال کے مطابق مزید فیصلے کئے جا سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔