یہود و ہنود گٹھ جوڑ: بھارتی ریٹائرڈ کرنل کا افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی منظم پشت پناہی کا اعتراف

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اس حقیقت کا برملا اعتراف کیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کیلئے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی منظم پشت پناہی کر رہا ہے۔
اس اعتراف نے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کی مکمل توثیق کر دی ہے کہ مودی سرکار خطے میں بدامنی پھیلانے کیلئے پراکسی وار کا سہارا لے رہی ہے۔
کرنل راجیش پاور کے مطابق پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کو آلہ کار بنایا جا رہا ہے، جو افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
اس سازش کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد بھارت فراہم کر رہا ہے، جبکہ اسرائیل انہیں جدید ترین ہتھیار اور انٹیلیجنس معلومات فراہم کر کے تکنیکی معاونت دے رہا ہے۔
یہ انکشاف ثابت کرتا ہے کہ افغانستان، بھارت اور اسرائیل کے مفادات ایک ہی نکتے پر مرکوز ہیں اور ان سب کا مشترکہ ہدف پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
اسرائیل کی اس سازش میں شمولیت کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارتی فوجی افسر نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کو پاکستان سے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور وہ واحد اسلامی ملک ہے، جس نے اب تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مکمل انکار کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یہود و ہنود گٹھ جوڑ: نریندر مودی کی اسرائیل نوازی پر عالمی جریدے کے سخت سوالات
اسرائیل اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستان کا اسرائیل مخالف موقف انتہائی ٹھوس ہے اور مستقبل میں کسی بھی بڑے ٹکراؤ کی صورت میں پاکستان اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اسی خوف کی بنیاد پر اسرائیل، بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور دفاعی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے۔
عالمی تزویراتی ماہرین نے اس ویڈیو بیان کو پاکستان کے حق میں ایک ناقابل تردید ثبوت قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی افسر کا یہ بیان اس بات کی واضح گواہی ہے کہ بھارت ایک طویل عرصے سے سرحد پار دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کو بھارتی سرمایہ اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کی فراہمی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔
یہود و ہنود کا یہ ناپاک گٹھ جوڑ پاکستان جیسی ایٹمی قوت کے خلاف مسلسل سازشیں کر کے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے اور مستقل انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس صورتحال نے عالمی برادری کے سامنے ان ممالک کے کردار پر بڑے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں، جو بظاہر امن کا راگ الاپتے ہیں لیکن درپردہ دہشت گردی کی نرسریوں کی آبیاری میں مصروف ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












