اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی سمیت متعدد اہم قانونی بلوں کی منظوری دے دی

19 مارچ, 2026 14:31

صدر مملکت کی جانب سے عید الفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے متعدد اہم قانونی بلوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر اور یوم پاکستان کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس سے سینکڑوں قیدیوں کو ریلیف ملے گا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر نے اعزاز اسلم ڈار کو وفاقی پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے، ان کی تعیناتی صوبہ بلوچستان کے کوٹے پر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صدر نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان عالم اسلام کا فخر ہے، اس کی سالمیت سب سے مقدم ہے، فقہ جعفریہ کے علماء کا فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ

قانون سازی کے حوالے سے صدر نے پاکستان شہریت ترمیمی بل، اخبار ملازمین ترمیمی بل، زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل اور نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل دو ہزار چھبیس کی منظوری دی ہے۔

مزید برآں، پاکستان کے ناموں اور نشانات کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کا بل، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن بل، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بل، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل دو ہزار چھبیس بھی صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بن گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔