جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

افغان طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

19 مارچ, 2026 14:32

امریکہ کے قومی انٹیلی جنس ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دہشت گردی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ تھریٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہود و ہنود گٹھ جوڑ: بھارتی ریٹائرڈ کرنل کا افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی منظم پشت پناہی کا اعتراف

رپورٹ کے مطابق سرحد پار سے ہونے والی جھڑپوں اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے خطے کی صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی فوجی چوکیوں پر ہونے والے حملوں کے جواب میں افغانستان کے اندر کارروائیاں تیز کر دی ہیں، کیونکہ پاکستان کو وہاں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تحفظات ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک طالبان پاکستان مخالف شدت پسندوں سے اپنے تعلقات مکمل طور پر ختم نہیں کرتے، تب تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔