پشاور ہائیکورٹ کا اڑسٹھ افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری

پشاور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں اور قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کی فوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ایک اہم سماعت کے بعد اڑسٹھ افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ان درخواست گزاروں میں کم سن بچے اور وہ افراد شامل ہیں، جن کے پاس پاکستان اوریجن کارڈز موجود ہیں۔
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان افراد کو فارن ایکٹ کی دفعہ چودہ کے تحت گرفتار کیا تھا، حالانکہ ان میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جو اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور ان کے پاس اسکول کارڈز بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
وکیل نے مزید دلیل دی کہ پی او سی کارڈ ہولڈرز کے پاس پاکستان میں قانونی طور پر قیام کی تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں، اس لیے ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور انسانی ہمدردی و قانونی بنیادوں پر بچوں اور کارڈ ہولڈرز کی ضمانت منظور کر لی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









