اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ایران کا بیلسٹک میزائل سے عراد پر براہِ راست حملہ، 8 افراد ہلاک، ہنگامی حالت نافذ

22 مارچ, 2026 09:46

ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں عراد شہر میں 8 افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سخت ردعمل کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ہفتے کی شام ایران کی جانب سے داغے گئے ایک طاقتور بیلسٹک میزائل نے مقبوضہ جنوبی علاقے کے شہر عراد میں شدید تباہی مچائی ہے۔

اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، تاہم بعض غیر سرکاری ذرائع ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زائد بتا رہے ہیں۔

حملے کے نتیجے میں عراد کے ایک پورے محلے کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات ہیں اور تقریباً 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی 73 ویں لہر، 5 شہروں کی فوجی تنصیبات پر نشانہ

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پورے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے 1300 امدادی کارکن اور فوج کے خصوصی دستے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

اسپتالوں میں خون کے عطیات کی اپیل جاری کی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس شام کو شہر کے لیے انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے متاثرہ میئر سے رابطہ کیا اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔