اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ڈیمونا پر حملہ ایران کے منظم کمانڈ سسٹم کا ثبوت ہے، ماہرین

22 مارچ, 2026 09:50

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حساس ترین ایٹمی تنصیب ڈیمونا کے قریب ایرانی میزائل حملوں نے تہران کی اسٹریٹجک برتری، دفاعی صلاحیت اور منظم کمانڈ سسٹم کو ثابت کر دیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر ڈیمونا، جہاں اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات موجود ہیں، پر حالیہ ایرانی میزائل حملوں نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔

اسرائیلی ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈیمونا جیسے حساس علاقے کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی منظم اور موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بیلسٹک میزائل سے عراد پر براہِ راست حملہ، 8 افراد ہلاک، ہنگامی حالت نافذ

انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے ماہر ڈینی سیٹرینووچ کے مطابق یہ حملہ محض انتقامی کارروائی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسرائیل کو یہ باور کرانا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی قیمت اسے بہت بھاری چکانی پڑے گی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ نطنز ایٹمی مرکز پر ہونے والی امریکی و اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیمونا میں گیس کے ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس سے علاقے میں زہریلی گیس کے اخراج کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 51 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔