ایران کا جنگ بندی سے انکار، مذاکرات کے لیے 6 شرائط پیش کر دیں

ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اس وقت جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا، کسی بھی سمجھوتے کے لیے 6 کڑی شرائط پیش کر دی ہیں۔
ایران کے ایک سینئر سیاسی و سیکیورٹی عہدیدار نے المیادین نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ایران اپنی دفاعی جنگ ایک سوچے سمجھے اور کثیر الجہتی منصوبے کے تحت لڑ رہا ہے۔
عہدیدار کے مطابق ایران نے خطے میں دشمن کے دفاعی اور ریڈار نظام کو مفلوج کر کے اب اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تہران کسی عارضی جنگ بندی کے حق میں نہیں ہے کیونکہ میدانِ جنگ میں اس کا پلہ بھاری ہے اور وہ صدر ٹرمپ اور اسرائیل کو ایک تاریخی سبق سکھانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیمونا پر حملہ ایران کے منظم کمانڈ سسٹم کا ثبوت ہے، ماہرین
ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نیا قانونی ڈھانچہ تیار کیا ہے، جس میں 6 اہم شرائط شامل ہیں، ایک شرط یہ ہے کہ ہمیں دوبارہ جنگ نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔
دوسری شرط خطے سے امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ ہے، تیسری شرط ایران کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ اور چوتھی تمام علاقائی محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہے۔
پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے نیا قانونی فریم ورک تیار کرنا اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا شخصیات کی حوالگی اور ٹرائل ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان شرائط کے بغیر کوئی بھی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












