اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

جرمنی میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع

22 مارچ, 2026 14:57

یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں ہنرمند افرادی قوت کی شدید کمی کے بعد پاکستانی ورکرز کے لیے روزگار کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔

جرمنی اس وقت صنعتی پیداوار، معلوماتہ ٹیکنالوجی، صحت، تعمیرات اور دیگر تکنیکی شعبوں میں ماہر کارکنوں کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے جرمن حکومت نے اپنے ہجرت کے قوانین میں نرمی کی ہے تاکہ غیر ملکی ہنرمندوں کو وہاں آنے اور کام کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

پاکستان کے بیورو آف امیگریشن نے اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کا پہلا اور بنیادی مرحلہ یہ ہے کہ امیدوار کی تعلیمی اسناد اور پیشہ ورانہ مہارت جرمن معیار کے مطابق تسلیم شدہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا ایرانی ملٹری اتاشی اور عملے کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم

اس مقصد کے لیے ڈگریوں کا تقابلی جائزہ لیا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور انجینئروں جیسے پیشوں کے لیے اضافی رجسٹریشن بھی ضروری ہو سکتی ہے۔

دوسرا اہم مرحلہ جرمنی کی کسی کمپنی سے باقاعدہ ملازمت کا معاہدہ حاصل کرنا ہے، جس کے لیے مختلف انٹرنیٹ پلیٹ فارمز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ملازمت کا معاہدہ ملنے کے بعد امیدوار پاکستان میں موجود جرمن سفارت خانے میں ویزا کی درخواست دینے کا اہل ہوتا ہے۔ ویزا کے لیے پاسپورٹ، تعلیمی اسناد، تجربے کے سرٹیفکیٹ اور ویزا فیس کے ساتھ ساتھ بعض اوقات زبان کی مہارت کا ثبوت بھی درکار ہوتا ہے۔

جرمنی پہنچنے کے بعد ہیلتھ انشورنس، رہائشی پتے کا اندراج اور مقامی حکام سے رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن زبان سیکھنا ملازمت کے حصول میں کامیابی کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔