اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

حکومتی سبسڈی نہ ہوتی تو ڈیزل 512 روپے کا ہوتا، محسن نقوی

22 مارچ, 2026 15:54

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بھاری سبسڈی دے کر قیمتوں کو کنٹرول نہ کرتی تو ڈیزل کی قیمت پانچ سو بارہ روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کیئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات اس قدر سنگین ہو چکے ہیں کہ ہمیں خود نہیں معلوم کہ یہ جنگی صورتحال کب تک برقرار رہے گی اور اس کے اثرات کب ختم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل میچز کراچی اور لاہور منتقل، اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ ممنوع

محسن نقوی نے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں اور اگر حکومت اس وقت بھاری سبسڈی دے کر قیمتوں کو کنٹرول نہ کرتی تو ڈیزل کی قیمت پانچ سو بارہ روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام پر بوجھ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں اور رسد میں تعطل کی وجہ سے صورتحال کافی مشکل ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا اور بالخصوص ہمارا خطہ ایک غیر یقینی دور سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے معاشی فیصلے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔